پاکستان کرکٹ بورڈنے اظہر علی کی جگہ بلے باز بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس وقت ٹی20 اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
زرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان آج سینئر بلے باز اظہر علی سے ملاقات کریں گے جس میں انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اعتماد میں لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں اوسط درجے کی کارکردگی اظہر کی ٹیسٹ کی قیادت کا مستقل جائزہ لیا جا رہا تھا جہاں ان دونوں ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور پی سی بی بطور کپتان ان کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ احسان مانی نے بابر اعظم کو تینوں فارمیٹ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور عین ممکن ہے کہ 2021 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں بابر اعظم ہی پاکستان کی قیادت کریں گے۔