اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین پر صرف امیر ملکوں کی اجارہ داری تشویشناک ہے۔
پانچ امیر ترین ممالک 500ملین ویکسین ڈوز کا آرڈر دے چکے ہیں اس کامطلب یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو ویکسین کی فراہمی کو کم از کم دو سال کا عرصہ درکار ہو گا۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر عالمی اداروں کو اس صورتحال کا ادراک کرنا ہوگا۔