اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ایسے اقدامات سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں، میں نے آرمی چیف سے انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پر کراچی واقعے کی انکوائری مکمل کی گئی جس کا خیرمقدم کرتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوش خبری ملی ہے کہ انکوائری ہوئی، انکوائری مکمل ہوئی اور ایکشن بھی لیا گیا۔ میں انکوائری اورایکشن پر مبنی اقدام کا خیرمقدم کرنا چاہیے۔
اس قسم کے اقدام سے اداروں کی ساکھ بہتر ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری طریقہ یہی ہے کہ غلطی ہوتو تحقیقات ہو اورایکشن لیا جائے۔
امید ہے اس شروعات کو آگے لے کرچلیں گے۔ جمہوریت اور پاکستان کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔