پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین اور کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف میچز میں گراؤنڈز میں ایک مرتبہ پھر پاکستانی شائقین کی کمی محسوس کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پیغام میں لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل سے کہیں زیادہ ہے۔
بابر اعظم نے مزید لکھا کہ اب پاکستان سپر لیگ کی باری۔ انہوں نے پاکستان کا دورہ کرنے پر زمبابوے کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے اظہار تشکر بھی کیا۔
بابر اعظم نے اپنے پیغام کے ساتھ ٹیم کی گروپ فوٹو بھی شیئر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بھی جیت کر سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا جبکہ ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم دو-ایک سے کامیاب ہوئی تھی۔