محکمہ داخلہ سندھ نے ممتازعالم دین مولانا عادل کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے پر 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، انعامی رقم مقرر کرنے کی سفارش کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔
10 اکتوبرکوموٹرسائیکل پرسوارملزمان نے شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ پلازہ کے قریب گاڑی پرفائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں مولانا عادل خان اوران کا ڈرائیورجاں بحق ہوگیا تھا۔