سلوانیا کی خاتون غوطہ خور الینکا آرٹنک نے فری ڈائیونگ میں اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنالیا۔
اس فری ڈائیونگ میں تیراکی کا سامان پہننے کی اجازت نہیں ہوتی اور نہ ہی آکسیجن لگائی جاتی ہے جبکہ اس دوران پانی میں ہاتھ مارکر بھی تیرنے کی اجازت نہیں ہوتی اور مچھلی کی طرح تیرنا ہوتا ہے۔
گزشتہ ہفتے مصر کے ساحلی سیاحتی مقام شرم الشیخ میں خاتون غوطہ خور نے 114 میٹر (374 فٹ) سمندر کی تہہ تک غوطہ لگایا اور اتنا ہی فاصلہ پانی کی سطح پر واپسی کیلئے طے کیا۔
خاتون غوطہ خور نے 114 میٹر کا فاصلہ 3 منٹ 41 سیکنڈز میں پورا کرکے اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
گزشتہ سال بھی سلوانیا کی خاتون تیراک سمندر میں 113 میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگا کر ریکارڈ بناچکی ہیں اور انہوں نے یہ فاصلہ 3 منٹ 49 سیکنڈ میں پورا کیا تھا— فوٹو: سلوانیا میڈیا
خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی سلوانیا کی خاتون تیراک سمندر میں 113 میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگا کر ریکارڈ بناچکی ہیں اور انہوں نے یہ فاصلہ 3 منٹ 49 سیکنڈ میں پورا کیا تھا۔
اس سے قبل بھی 2018 میں سلوانیا کی غوطہ خور نے 105 میٹر کی گہرائی تک غوطہ لگایا تھا۔