سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کویقینی بنایا جائے گا،وزیراعظم 

 

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان  نے چین کے نئے سفیر نونگ رونگ کو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم مصمم  کا اعادہ کیاہے کہ پاکستان  سی پیک  منصوبوں  کی  بروقت  تکمیل یقینی بنائی جائے گی  جبکہ چینی سفیر نے کہاکہ  چین پاکستان  کے درمیان  زرعی شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے،صنعت کو فروغ دینے سمیت تمام سی پیک منصوبوں کی تیز تر تکمیل میں مکمل حمایت وتعاون جاری رکھے گا۔

 بدھ کو  وزیراعظم عمران خان سے چین کے  نئے سفیر  نونگ رونگ  نے  ملاقات کی جس  دوران  وزیراعظم نے انہیں بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ثمر آور مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور خصوصی اقتصادی زونز،صنعتوں کی منتقلی اور زرعی شعبے کی پیداور میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 بدھ کو وزیراعظم عمران خان سے چین کے  نئے سفیر  نونگ رونگ    نے   یہاں اسلام آباد میں  ملاقات کی جس  دوران  وزیراعظم عمران خان نے انہیں بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی ثمر آور مدت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس دوران ہر آزمائش میں پوری اترنے والی سدا بہار پاکستان چین تذویراتی متعاون شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک کو منتقلی کا ایک منصوبہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کے اس پختہ عزم کا اعادہ کیا کہ سی پیک کے منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کویقینی بنایا جائیگا۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز،صنعتوں کی منتقلی اور زرعی شعبے کی پیداور میں اضافے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان انتہائی قومی اہمیت کے معاملات پر باہمی حمایت کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اس دوران چینی سفیر نے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی یقین دہائی کرائی کہ چین پاکستان میں زرعی شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے،صنعت کو فروغ دینے سمیت تمام سی پیک منصوبوں کی تیز تر تکمیل میں مکمل حمایت وتعاون جاری رکھے گا۔