ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن سیمی اور نیوزی لینڈ کے مچل میک کلینیگن پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔
کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل مچل میک کلینیگن نیوزی لینڈ کے آئسولیشن قوانین کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوئے ہیں۔
کراچی کنگز میں جنوبی افریقا کے وین پارنیل کو بطور متبادل کھلاڑی شامل کرلیا گیا ہے جبکہ لاجسٹک مسائل کی وجہ سے پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی بھی پاکستان نہیں آئیں گے۔
فلائٹ کی معطلی اور متبادل ٹرانسٹ ویزا نہ ہونے کی وجہ سے سیمی پی ایس ایل میں شرکت سے محروم ہوئے ہیں۔ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں صہیب مقصود کو شامل کرلیا گیا ہے۔
پاکستان سُپر لیگ فائیو کے پلے آف کی تیاریوں کیلئے ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے، لاہور قلندرز میں شامل بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال بھی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل کراچی میں 14، 15 اور 17 نومبر کو ہوں گے جس کیلئے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔