ترجمان وزیراعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق کے مطابق جی بی کے لیے الیکشن سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں، انتخابی ڈیوٹی کے لیے پنجاب سے 3000 پولیس اہلکار خیبرپختونخوا سے 2000، سندھ سے 500 اور بلوچستان سے 200 پولیس اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں ضرورت کے مطابق تقسیم کیا گیا ہے جب کہ جی بی پولیس کے 2506 اہلکار بھی الیکشن میں ڈیوٹی دیں گے۔
اس کے علاوے سکیورٹی فورسز میں جی بی اسکاؤٹس کے 965 اہلکار ،رینجرزکے 1700 اور ایف سی کے 100 اہلکار الیکشن عمل میں پولیس کی مدد کے لیے تعینات ہوں گے۔
واضح رہےکہ گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں پر عام انتخابات 15 نومبر کو ہورہے ہیں۔