شریف فیملی اور جہانگیر ترین کےشوگر ملزبارے ایف آئی اے کی انکوائری کالعدم قرار

لاہور ہائی کورٹ نے شریف فیملی کی العربیہ شوگر ملز اور جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری کو کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست گزاروں کے خلاف ایف آئی اے کی انکوائری کو بدنیتی پر مبنی اور کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاران کے خلاف ایف آئی اے نے سیاسی بنیادوں پر انکوائری شروع کی، ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے کرنے کی بجائے درخواست گزاران کو ناجائز تنگ اور ہراساں کرنا شروع کردیا، لہذا عدالت ایف آئی اے کے اس غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دیتی ہے۔