لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سیاست دانوں کے بعد پنجاب کے کرپٹ بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم نے محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو صوبے بھر کے تمام محکمہ جات میں تعینات کرپٹ افسران کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام وہ افسران جن کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں یا انہوں نے انکوائریاں بند کروا دی ہیں یا جن افسران کا کرپشن کے حوالے سے کردار نمایاں ہے کہ فوری طور پر ناموں کی فہرست تیار کی جائے اور وزیراعظم کو ارسال کی جائے۔