اسلام آباد:ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان ارب پتی نکلے۔
،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق غنی 5 کروڑ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔
، شوکت یوسفزئی 55 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں، صوبائی وزیر اکبر ایوب کے اثاثوں کی مالیت 23 کروڑ روپے سے زائد ہیں۔
، شہرام ترکئی نے صرف 46 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے، عاطف خان 2 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
پرویزخٹک کے صاحبزادے ابراہیم خٹک 2 کروڑ 55 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان 18 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔