کراچی: پاکستان سپر لیگ شروع ہونے سے قبل ہی کرونا کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کا لاہور قلندرز کے خلاف شیڈول پریکٹس میچ بھی منسوخ کردیا گیا۔
اسسٹنٹ کوچ کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہی ٹیم آفیشل ہیں جنہوں نے کچھ عرصے قبل بھی کوویڈ قوانین کی خلاف ورزی بھی کی تھی۔
پی ایس ایل 2020 میں شریک ایک فرد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر اسے ٹیم ہوٹل کے آئسولیشن روم میں منتقل کردیا گیا ہے۔
کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت وائرس میں مبتلا شخص جس سکواڈ کے ساتھ تھا اس میں شامل دیگر تمام اراکین کے ٹیسٹ بھی ہوئے جن کی رپورٹس منفی آنے پر پی سی بی نے سکھ کا سانس لیا۔