پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
جسٹس وقار احمد سیٹھ کی نماز جنازہ پشاور کے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان، ججز اور وکلاء کی بڑی تعداد سمیت سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
مرحوم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی تدفین کوہاٹی قبرستان میں کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ گزشتہ روز کورونا کے باعث اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔