کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے صبح 7 بج کر 57 منٹ پر محسوس کیے گئے،جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،  اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 38 کلومیٹر مغرب اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔