اسلام آباد: سینئر صحافی ارشد وحید چودھری کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں، ارشد وحید چودھری تشویشناک حالت کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے، آج خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پارلیمنٹ کے میزبان سینئر صحافی ارشد وحید چودھری کورونا وباء کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔
ارشد وحیدچودھری کئی روز سے بیمار تھے اور ہسپتال میں تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
صحافی برادری کی جانب ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے جبکہ ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے، جسٹس وقار احمد سیٹھ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
انہیں مہلک وبا کی تشخیص کے بعد پشاور سے اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا جہاں کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال میں کئی روز سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔