پشاور:خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور ایک اور ہائی پروفائل شخصیت بھی وائرس کا شکار ہوگئی ہے۔
ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
ڈپٹی سپیکر کی اہلیہ اور ان کے بیٹے آیان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آگیا‘ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہوں نے اپنے آپ کوگھرمیں قرنطینہ کرلیاہے۔