پشاور: تحریک درویشان پاکستان کے بانی وسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فدا محمد نے کہا ہے کہ تحریک درویشان ہرمشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے گی اور مشکل ترین حالات میں ثابت قدمی کے ساتھ اپنے مشن کی تکمیل جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہاکہ باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے‘ حزب اختلاف اور حزب اقتدار دونوں کی کارکردگی مایوس کن ہے‘ عوام ان دونوں کی سچائی جان چکے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع دیر کی تحصیل خار کے قصبہ زور منڈی میں تحریک درویشان پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بلاامتیاز خدمت کیلئے سچائی کے ساتھ میدان عمل میں اتر ے ہیں۔
قبل ازیں مولانا اختر جان اور عبداللہ درویش نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک کے بانی وسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فدا محمد کی سربراہی میں ہرقسم کی جانی ومالی قربانی دینے کا عزم کرتے ہیں۔
تحریک درویشان ہرمشکل گھڑی میں ثابت قدم رہے گی اور مشکل ترین حالات میں ثابت قدمی کے ساتھ اپنے مشن کی تکمیل جاری رکھے گی۔