پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی مرسڈیز ایس 350 کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
باکسنگ رنگ میں بڑے بڑے باکسرز کو کنٹرول کرنے والے عامر خان ہائی وے پر اپنی گاڑی کو کنٹرول نہ کر سکے۔
خراب موسم کے باعث بیش قیمت مرسڈیز برطانوی موٹروے ایم 6 پر ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور بیرئیر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 90 ہزار پاؤنڈ (ایک کروڑ 88 لاکھ) پاکستانی روپے سے زائد مالیت کی گاڑی تباہ ہوگئی۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عامر خان نے تباہ شدہ مرسڈیز کی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔