گلگت بلتستان انتخابات: 17 حلقوں کےنتائج مکمل،پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

 گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 17 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے۔

غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 6 نشستوں پر آزاد امیدوار، 6پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلز پارٹی اور ایک نشست پر مجلس وحدت المسلمین ( ایم ڈبلیوایم) نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

گلگت بلتستان انتخابات میں 6 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں،2 حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار 2 میں پی ٹی آئی، آگے جبکہ پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے ایک ایک امیدوار آگے ہیں۔