پاکستان نے سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کوبھارتی دہشتگردی کے ثبوت دے دیے۔
پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پرمبنی ڈوزئیر دفترخارجہ میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ملکوں کے سفیروں کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کوعدم استحکام سے دوچارکرنے کی سازش کررہا ہے، بھارتی مہم جوئی اور اقدامات سے امن کوخطرات لاحق ہیں۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازشوں کا ثبوتوں کے ساتھ پردہ چاک کیا تھا۔