کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
ترجمان مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز ہلکا بخار محسوس کیا جس کے بعد کورونا کا ٹیسٹ کرایا تو مثبت آگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر خود کو آئسولیٹ کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کو ابھی تک ہلکا بخار ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے اور روز مرہ کی ذمہ داریوں کو بھی دیکھ رہے ہیں