کراچی: پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی ٹرافی کے لئے آخری جنگ کراچی کنکز اور لاہورقلندر کے درمیان کل بروز منگل کو ہوگی،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اس میچ کا آغاز رات 8 بجے ہوگا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 10 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 6 میں کراچی اور 4 میں لاہور نے کامیابی حاصل کی۔
پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں کراچی نے لاہور کو دونوں میچ ہرائے تھے جبکہ دیگر سیزن میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف دو دو میچز کھیلے اور ایک ایک جیتا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ہمیشہ ہی کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچز شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز رہے۔
اس بار فائنل میں دونوں ٹیموں کا ٹکراؤ ابھی سے ہی کرکٹ کے مداحوں کا جوش بڑھانے لگا ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان آج منگل کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا‘۔
مجموعی طور پر کراچی کنگز کی ٹیم مضبوط لگتی ہے تاہم جیت کے لئے سب کو محنت کرنا ہوگی اور دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔