ترکی نے فٹ بال کے میدان میں اہم کامیابی حاصل کرلی روس کو 36 سال بعد شکست دے دی
استنبول میں کھیلے گئے یو ای ایف اے یورپین لیگ کے میچ میں ترکی کا پلڑاشروع سے ہی بھاری رہا
ترک قومی فٹ بال ٹیم نے روس کو 2 کے مقابلے میں 3 گولوں سے شکست دیتے ہوئے یو ای ایف اے یورپین بی لیگ کے 5 ویں گروپ میچ میں پہلی کامیابی اپنے نام کی ہے۔
استنبول میں کھیلے گئے میچ کے 11 ویں منٹ میں روس نے پہلا گول کیا جس کے جواب میں کنعان قارامان نے 32 ویں اور جینگیز اوندر نے 32 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے پہلے ہاف کو 2۔ 1 کی برتری سے مکمل کیا۔ ترکی کی جانب سے تیسرا گول جنک توسن نے 51 ویں منٹ میں کیا۔
مہمان ٹیم نے 57 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا جس کے بعد مزید کوئی گول نہ ہو سکا۔
اس فتح کے بعد گروپ میں ترکی نے 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ترک قومی فٹ بال ٹیم نے 36 برسوں بعد روس کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔