انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا

لاہور:انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مجوزہ دورہ پاکستان ملتوی کردیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز اب آئندہ سال کے آخر میں کھیلی جائیگی۔

دورہ اخراجات اور کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کرنے کی اطلاعات ہیں 

ذرائع کے  مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان آئندہ سال کے آخر تک ملتوی کردیا گیا ہے، انگلش ٹیم کو جنوری 2021 میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ بورڈ حکام کے درمیان دورہ آئندہ سال کے آخر تک ملتوی کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے جنوری میں انگلینڈ کو مختصر دورے کی دعوت دی تھی، انگلینڈ کو تین ٹی 20 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان آنا تھا۔


خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کورونا وائرس کے دوران انگلش سرزمین پر پہنچی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی۔

انگلش ٹیم نے قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے شکست دی تھی جبکہ ٹی 20  سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔