اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو ا جس میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی مذمت کی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے
گلگت میں دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی زیادہ سیٹیں نہیں نکال سکیں۔ گلگت بلتستان کی عوام نے دھاندلی زدہ حکومت کو یہاں پر بھی مسترد کر دیا۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں دھاندلی کے باوجود عوام نے ان کو مسترد کر دیا۔
دونوں رہنماؤں نے جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔