لندن:سربیا کے ٹینس سٹار نوویک اور روس کے میڈوڈیو نے اے ٹی پی ٹینس فائنل جیت لئے ٹاپ سیڈ نوویک نے چھٹی مرتبہ اے ٹی پی فائنل ٹائٹل اپنے نام کیا۔
انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کے ڈیاگو کے خلاف چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی لندن میں ہونیوالا ٹینس ٹورنامنٹ کوروناوائرس کے باعث تماشائیوں کے بغیر کھیلا گیا۔
کورٹس کے بند دروازوں میں کھلاڑیوں نے بائیو سیکیور ببل میں رہتے ہوئے کارکردگی کا مظاہرہ کیا33 سالہ نوویک نے فائنل میں باآسانی کامیابی اپنے نام کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کی صورتحال کے پیش نظر کھیلنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ ہر کسی کو بائیو سیکیور ببل میں رہ کر پریکٹس کرنا ہوتی ہے اس کے علاوہ کسی سے میل جول نہیں ہوتا صرف پریکٹس کورٹ ہوتے ہیں اور پھر میچ آ جاتے ہیں ایسے میں ہر کسی کو کھیل کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس سے بچنے کی فکر بھی لاحق ہوتی ہے۔
دوسرے فائنل میں روس کے میڈوڈیو نے جرمنی کے 5 ویں سیڈ پلیئر الیگزینڈر کے خلاف کامیابی اپنے نام کی انہوں نے چھ تین اور چھ چار سے فائنل جیتا۔