اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرخطرناک حد سے تجاوز کر سکتی ہے، اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے وار پاکستان پر شدت کے ساتھ جاری ہیں۔
اس بار کورونا نے کئی اہم شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے جبکہ اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت کی جانب سے جلد سخت فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پی ڈی ایم نے پابندی کے باجود جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔
مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے زیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔