وزیراعظم عمران خان وزراء کے ہمراہ کل کابل جائیں گے 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کل بروز جمعرات کابل کادورہ کریں گے، دورے کے دوران افغان صدراشرف غنی اور عبد اللہ عبد اللہ سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل کابل کادورہ کریں گے، اپنے دورے میں عمران خان صدراشرف غنی اور عبد عبد اللہ سے سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں دونوں ممالک کیباہمی تعلقات مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے، یہ دورہ ایک روزہ ہوگا، وزیراعظم کے وفد میں کئی اہم وزرابھی شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کے دورے کے دوران افغان مفاہمتی عمل آگے بڑھانے کے لئے تعاون پر غور ہوگاجبکہ سیاسی، سیکیورٹی اور تجارتی واقتصادی تعلقات پر تفصیلی  تبادلہ  بات چیت سمیت پاک افغان بارڈرمینجمنٹ،کراس بارڈر ایشوز پر بھی بات ہوگی۔