لیما:برازیل اور ارجنٹائن نے فیفا ورلڈ کپ 2022کوالیفائرراؤنڈ میں اپنے میچز جیت لئے۔
ایسٹیڈیونیسیونل لیما میں ارجنٹائن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیرو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2گول سے شکست دی۔
گونزالز نے میچ کے 17ویں اور لامارٹینز نے میچ کے 28ویں منٹ میں ایک ایک گول سکور کرے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پیرو کی ٹیم میچ میں کوئی گول سکور نہ کر سکی۔
دوسرا میچ برازیل اور یوروگوئے کی ٹیموں کے درمیان ایسٹیڈیو سینٹاریو، مونٹیوڈیو میں کھیلا گیا جس میں برازیلین ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوروگوئے کی ٹیم کو 0-2گول سے شکست دی۔
برازیل کی طرف سے پہلا گول آرتھرنے 33ویں منٹ میں سکور کیا جبکہ دوسرا گول رچرلیسن نے میچ کے 45ویں منٹ میں سکور کیا۔ یوروگوئے کی ٹیم اپنی کوششوں کے باوجود ناکام رہی۔