اسلام آباد:وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں جن کے تحت تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے 31جنوری تک بند کرنے، 24نومبر سے پرائمری،2دسمبر سے مڈل،15دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولزبند کر دیئے جائیں۔
وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پر تعلیمی اداروں کے لیے تجاویز صوبوں کو بھجوادیں جن میں پہلی تجویزکے مطابق تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے 31جنوری تک بند کر دیا جائے۔
دوسری تجویز کے مطابق 24نومبر سے پرائمری سکولز بند کر دئیے جائیں،تیسری تجویز 2دسمبر سے مڈل سکولز بند کر دئیے جائیں، 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے۔
ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تجویز میں یہ کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے۔
یہ بھی کہاگیا کہ مقامی طورپر انتظامات کئے جائیں،ٹیلی سکول،ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23نومبر کو ہوگی،صوبے اپنی تجاویز لائیں گے،تعلیمی سیشن کو 31مئی تک بڑھانے کی تجویز،میڑک،انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021میں لیے جائیں گے۔