جنوبی وزیرستان،  دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2جوان شہید، ایک زخمی

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق وزیرستان میں پش زیارت کے قریب رات گئے سیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ 

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو فوری اور موثر جواب دیا گیا۔

 فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2جوان حوالدار مطلوب عالم، عمر 32سال اور سپاہی سلیمان شوکت عمر 25سال شہید ہو گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جوان کو طبی امداد کے لیے ہسپتالمنتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔