گلگت: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی حکومت جنوری تک کی مہمان ہے۔
آزاد امیدوار خود سوچیں کہ کیا وہ صرف تین ماہ کیلئے وزیر بننا چاہتے ہیں، جی بی کے منتخب امیدوار وفاق کو از خود فیصلے لینے کی اجازت نہ دیں، عوام سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ اور ان کے حق کیلئے لڑتے رہیں گے اور ان لوگوں کو پی ڈی ایم کے فورم سے ہٹائیں گے۔
جمعرات کو گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام 3نسلوں سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے نظریاتی و سیاسی جدوجہد لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے جی بی الیکشن میں عوام نے اپوزیشن کا ساتھ دیا ہے، جی بی میں سب سے زیادہ ووٹ پاکستان ڈیمو کریٹک نے لئے ہیں اور عوام اب نالائق نااہل اور سلیکٹڈ الیکشن کمشنر سے 3 دن سے احتجاج کر کے دوبارہ گنتی کروا رہے ہیں، پولنگ باکس جی بی 21 میں چوری ہوا تھا اس کی دوبارہ گنتی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سازش کے تحت خواتین کے ووٹ کاسٹ نہیں ہوئے ہیں، 7 ہزار رجسٹرڈ خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ہونا چاہیے، اس متنازع بات پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے، خواتین کو ووٹ کو حق نہ دینے پر الیکشن کرائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کا سیاسی ونگ بنا ہوا ہے، الیکشن کمشنر گورنر اور وزیروں سے ملتے رہے ہیں اس پر وضاحت دیں، الیکشن کمشنر اپوزیشن کی باتیں کرتے ہیں اور خود جا کر وزراء کی گود میں بیٹھتے ہیں، الیکشن کمشنر نے گلگت بلتستان کی عوام اور دھرتی کو بیچ دیا ہے، اپنے عہدے کو نہیں سنبھال سکے اور اپنے عہدے پر پورا نہیں اترے ہیں۔
گلگت بلتستان کے عوام کی امیدوں کو پورا نہیں کر پائے ہیں، الیکشن کمشنر ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ الیکشن صاف اور شفاف ہے۔ بلاول زرداری نے کہا کہ جی بی الیکشن پر فافن کی رپورٹ کے مطابق ہر پولنگ سٹیشن پر 3بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور الیکشن کمشنر جواب دینے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت بنانے میں لگے ہوئے ہیں اور تین دن سے لوگ احتجاج کر رہے ہیں کوئی سن نہیں رہا ہے، گلگت بلتستان میں تو آر آئی ایس کا معاملہ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ابھی تو کوئی فیصلہ نہیں کر سکتی ہے اور ہر آزاد امیدوار کے پاس جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ وزیر اعلیٰ ہیں بس تحریک انصاف میں شمولیت کرلیں جبکہ جو بھی منتخب ہوئے ہیں وہ جی بی کے عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں اور ان سے کہوں گا کہ جی بی کے عوام کے حقوق پر سودا بازی نہ کریں، وزارت کیلئے کوئی سودا نہ کریں، آپ لوگوں نے بڑے بڑے فیصلے لینے ہیں اور سرزمین کی خدمت کرنی ہے۔
اگر آزاد امیدوار کٹھ پتلی حکومت کا ساتھ دے کر لوگوں کو حق حاکمیت سے محروم کریں گے تو عوام کبھی معاف نہیں کرے گی، کیونکہ اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی حکومت جنوری تک مہمان ہے، آزاد امیدوار خود سوچیں کہ کیا وہ صرف تین ماہ کیلئے وزیر بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی بی کے منتخب امیدوار وفاق کو از خود فیصلے لینے کی اجازت نہ دیں، عوام سے کہتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ان کے حق کیلئے لڑتے رہیں گے اور ان لوگوں کو پی ڈی ایم کے فورم سے بتائیں گے کہ ووٹوں پر ڈاکہ ڈل رہا ہے اور ووٹ ڈاکہ پر نا منظور کا نعرہ لگ رہا ہے۔