سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر نوان ذویسا میچ فکسنگ کا مرتکب قرار

سری لنکا کے سابق فاسٹ بولر نوان ذویسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا گیا۔جرم ثابت ہونے پر پابندی،جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سری لنکا کے آزاد انسداد بدعنوانی ٹریبونل نے نوان ذویسا کو میچ فکسنگ کا مرتکب قرار دے دیا ہے۔


42 سالہ بولر کو فکسنگ سکینڈل سامنے آنے پر 2018 میں معطل کر کے آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی پر چارج کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بولر کو ٹریبونل سے قبل اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا گیا جس کے بعد آزاد ٹریبونل نے کھلاڑی کو تمام الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔

رپورٹ سامنے آنے کے بعد بولر کے تمام کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی اور آئی سی سی معطلی بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے 1997 سے 2007 تک کے دس سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی تھی۔