میرپور: آزاد کشمیر میں کورونا کی دوسری وبا کے پیش نظر 15دن کیلئے مکمل لاک ڈان کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں 15دن کے لئے مکمل لاک ڈان کا اعلان کردیا گیا ہے، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا، صرف لازمی خدمات کے شعبے ایس او پیز کے تحت اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔
سرکاری دفاترمیں 50فیصد حاضری رکھی جائے گی، تمام کاروباری مراکز مارکیٹیں اور بازار، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔
انٹری پوائنٹس پرسخت اسکریننگ کا عمل ہوگا، مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے۔شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔