پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہدایات کے باوجود ایسا ہوا تو قیادت کیخلاف مقدمات درج ہونگے۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کورونا میں اضافہ ہوا تو ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔ایپی ڈیمک قانون کے تحت اپوزیشن کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن غیر سنجیدہ ہے، یہ سب لوگ کرپشن بچانے کے چکر میں ہیں۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی پی ڈی ایم کو جلسے سے روکنے کے لئے سفارشات تیار کر لی ہیں۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اس سلسلے میں وزیراعلی ٰپنجاب کو ابتدائی سفارشات ارسال کر دی ہیں۔