سابق عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن 15 سال بعد رنگ میں اتریں گے۔
54 سالہ امریکی باکسر مائیک ٹائسن 1985 سے 2005 تک پرفیشنل فائٹس لڑتے رہے ہیں اور 1986 میں 20 سال کی عمر میں اس وقت کے ہیوی ویٹ چیمپئن ٹریوور بیربک کو شکست دے کر تاریخ کے کم عمر ترین ہیوی ویٹ چیمپئن بنے تھے۔
2005 میں آخری فائٹ لڑنے والے مائیک ٹائسن اب ایک بار پھر رنگ میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔
مائیک ٹائسن کا روئے جونز سے 8 راؤنڈز پر مشتمل نمائشی مقابلہ 28 نومبر کی رات 9 بجے اسپورٹس پارک لاس اینجلس میں ہوگا۔
مائیک ٹائسن نے اپنے کیرئیر میں 58 فائٹس لڑی ہیں جن میں سے 50 میں اپنے حریفوں کو شکست دی ہے اور 6 میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
نمائشی میچ میں ان کے 51 سالہ حریف روئے جونز 66 مقابلے جیت چکے ہیں۔