راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں تنازعات کے خاتمے اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں بالخصوص افغان امن عمل کے حوالے سے امور پر بات چیت کی گئی۔امریکی ناظم الامور نے افغان امن عمل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔