وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ کورونا وباء کی دوسری لہر پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کی احتیاط عوام پر چھوڑنا مناسب نہیں ہوگا، یہ وبا پہلے کی طرح خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں اپنے رویئے اور میل جول میں احتیاط برتنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہزاروں شادیاں ہورہی ہیں اور خوشی میں لوگ گلے مل رہے ہوتے ہیں، شادی بیاہ کی تقریبات کو ہم نے آوٹ ڈور کردیا ہے جب کہ وزیراعظم نے اپنے جلسے منسوخ کردیئے ہیں اور اسکولوں کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے۔