فیصلہ کرنے کی ذمہ داری اب میری ہے لیکن سینئرز سے مشاورت ضرور کرتا رہوں گا ۔بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بطور کپتان فیصلہ کرنے کی زمہ داری اب میری ہے لیکن سینئرز سے مشاورت ضرور کرتا رہوں گا اور ان کے تجربے سے فائدہ ضرور اٹھاوں گا۔

بابر اعظم نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ نیا چیلنج اور ذمہ داری ملی ہے، پراعتماد ہوں ،کوئی دباؤ نہیں ، لطف اندوز ہوں گا، میری پوری توجہ ہمیشہ کھیل پر مرکوز ہوتی ہے،ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ملک کیلئے کھیلیں تو پورے دل سے کھیلیں۔

 کپتان محمد بابر اعظم کا دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے دورے پر جا رہے ہیں، بہت پرجوش ہیں، نیوزی لینڈ میں ہمارا ریکارڈ اچھا رہا ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

بابر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا ہے کہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے ذمہ داری لوں اور اسی ذمہ داری کے سا تھ کھیلتا ہوں ،بطور کھلاڑی بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کی ہے کوشش ہے نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، انگلینڈ میں سینچری کروں، آسٹریلیا کے بعد اب انگلینڈ میں سینچری اسکور کرنے کا ارادہ ہے۔

بابر اعظم نے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سے متعلق کہا ہے کہ سرفرازاحمد اور اظہر علی سے بہت کچھ سیکھا ہے، ان سے مشورہ بھی کروں گا، بطور کپتان فیصلہ کرنے کی زمہ داری اب میری ہے لیکن سینئرز سے مشاورت ضرور کرتا رہوں گا اور ان کے تجربے سے فائدہ ضرور اٹھاوں گا۔

 ٹیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سب ایک یونٹ ہیں، تمام کھلاڑی بڑے اچھے ہیں اور اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، چیلنجز کا ہمیشہ سامنا ہوتا ہے، بیرون ملک کھیلنا ہمیشہ چیلنج ہوتا ہے، بیرون ملک ہم اچھا کھیلتے آ رہے ہیں، انگلینڈ میں ہماری پرفارمنس اچھی تھی۔

بابر اعظم نے کہا ہے کہ نوجوان فاسٹ بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، اُنہیں سپورٹ کرنا ضروری ہے۔

بابر اعظم کا مکی آرتھر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملکی آرتھر کے دیئے ہوئے اعتماد کی وجہ سے ہمیشہ اچھی پرفارمنس رہی