لاہور: علامہ سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
تحریک لبیک پاکستان کے امیر خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے بڑے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا نیا امیر مقرر کر دیا گیا ہے۔
علامہ سعد حسین رضوی اس سے قبل تحریک لبیک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان گزشتہ روز ہفتہ کو لاہور میں ان کی نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مینار پاکستان کے ساتھ گریٹر پارک کے اجتماع میں کیا گیا۔
تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے میڈیا سے مختصر بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اپنے مرحوم والد علامہ خادم حسین رضوی کی نصیحت پر عمل کریں گے اور ان کے مشن کو جا ری رکھیں گے۔