بابر اعظم ملین ڈالر کرکٹر ہے، انکو ایکشن میں دیکھنا خوشگوارتجربہ ہوتا ہے،ایشون

کراچی: بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو ملین ڈالر کرکٹر قرار دے دیا ہے۔

یو ٹیوب پر انضمام الحق سے گفتگو میں بھارتی اسپنر نے کہاکہ نوجوان بیٹسمین کو ایکشن میں دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوتا ہے جس سے میں بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوتا ہوں،

 بابر اعظم نے آسٹریلیا میں سنچری بنائی،وہ ملین ڈالر کرکٹر ہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی اور اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کوئی بھی بیٹسمین 7یا 8سال میں عروج پر پہنچتا ہے، بابر نے صرف 5سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی،اس کا مطلب یہ ہوا کہ انھیں ابھی مزید بلندیوں کو چھونا ہے۔