پشاور:کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں 38کے قریب سرکاری سکول بند کر دیئے گئے۔
تعلیمی اداروں کو طلبا اور اساتذہ میں کورونا مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد بند کیا گیا۔
ضلع مہمند کے دو سکولوں کے 5طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دونوں سکولوں کو بند کر دیا گیا۔
ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے بیت المال سکول میں 2طلبہ اور ایک استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سکول کو بند کر دیا گیا۔
کورونا وائرس کے باعث لکی مروت، کوہاٹ، لوئر چترال، اپر اورکزئی، مردان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کرک، ہری پور، بنوں اور ڈی آئی خان میں سکول بند کیے گئے۔