اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، ملک میں کورونا بڑھا تو مکمل لاک ڈاؤن پر مجبور ہوجائیں گے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کورونا کی دسری لہر تشویشناک ہے،پی ڈی ایم این آر او کیلئے جلسے کر کے عوام کی زند گیاں کیوں خطرے میں ڈال رہی ہے۔
دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن بر قرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم صرف این آر او کیلئے جلسے جلو س کر کے عوام کی زند گیاں اور روزی خطرے میں ڈال رہی ہے۔
کورونا کیسز میں اضافہ ہو ا تو مکمل لاک ڈاؤن کر نے پر مجبور ہو جا ئینگے اور پھر تما م تر نتائج کی ذمہ داری پی ڈی ایم پر ہو گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ 15روز میں وینٹی لیٹرز پر کو رونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور کورونا مریضوں کی یہ شرح 200فیصد رہی ہے۔