لاہور:چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔
افعانستان ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کیلئے راستہ نکالیں گے،افغانستان کیساتھ جلد ہی بات چیت کاآغازکررہے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو پی پی سی بی وسیم خان کاکہناہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔کھیلوں کی سرگرمیوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے افغان کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے،افعانستان ٹیم کے دورے کو ممکن بنانے کیلئے راستہ نکالیں گے۔ افغانستان کیساتھ جلد ہی بات چیت کا آغازکررہے ہیں۔
وسیم خان نے کہاکہ پاکستان نے شروع سے ہی افغان کرکٹ ٹیم کی معاونت کی ہے،راشد لطیف اور انضمام الحق افغان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔