اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کل بروز پیر ہونے والے اجلاس میں سکولز بند کر نے کے حوالے سے تجویز پیش کی جائے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیش نظر وفاقی حکومت کل پیرکے روز کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے سکولزبند کر دئیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے،اساتذہ سکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن سکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔