سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید اور 2 دیگر زخمی ہو گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات گئے سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے شمال مغربی علاقے سپن وام میں دریائے کیٹو ک کے نزدیک دہشتگردوں کی ایک کمین گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔

 جونہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کیا دہشتگردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لئے فائرنگ کر دی تاہم سکیورٹی فورسز کی جانب سے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

 فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران  27 سالہ سپاہی صدام سکنہ کرک خیبرپختونخوا شہید ہو گیا جبکہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔