پشاور:خیبرپختونخواحکومت سے اجازت نہ ملنے کے باوجود پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) پشاور میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جلسے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
مولانا فضل الرحمان،بلاول بھٹو، محمود خان اچکزئی، ایمل ولی خان، سردار اختر مینگل اور آفتاب شیرپاؤ سمیت پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے خطاب کیا۔
پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی اور پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جلسے کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں وہ پاکستان بچانے نکلے ہیں۔
دوسری جانب پی ڈی ایم جلسے کے باعث ضلع پشاورمیں صبح سے لیکر رات تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند رہا جب کہ اسلام آباد سے آنے والوں کو مردان رشکئی انٹرچینج پر اترکر نوشہرہ جی ٹی روڈ پیرزکوڑی پل کا راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
پشاور میں داخلے کے لیے آنے والے افراد کو چارسدہ روڈ کا راستہ اختیار کرنا پڑا جبکہ جنوبی اضلاع سے آنے والے فرنٹیئر روڈ متنی سے سربند اور باڑہ روڈ کے راستے رنگ روڈ سے پشاور میں داخل ہوتے رہے۔