کراچی:سابق صدر آصف زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنی ڈھولکی کے خاص موقع پر اپنی والدہ کے نکاح کا خوبصورت جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بختاور بھٹو زرداری نے اپنے لیے بھی اسی فیشن ڈیزائنر کا انتخاب کیا ہے جنہیں شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ اپنے نکاح کے لیے منتخب کیا تھا۔
انہوں نے اپنی نکاح کی تقریب میں سبز اور گلابی رنگ کا روایتی لباس پہنا تھا۔
دوسری جانب فیشن برانڈ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ بختاور بھٹو زرداری نے ان کی خدمات حاصل کرتے ہوئے اپنی ڈھولکی کی تقریب میں والدہ کے نکاح کا جوڑا پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس ضمن میں فیشن برانڈ ریشم رواج کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود آفیشل اکاونٹ کی جانب سے ایک خصوصی پوسٹ سامنے آئی ہے۔