کورونا وبا کے بڑھتے کیسز؛تعلیمی ادارے بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ آج ہوگا

ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند کردیے جائیں گے، اس بات کا فیصلہ آج کیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں بارے فیصلہ آج صوبائی وزرائےتعلیم کی کانفرنس میں کیا جائے گا، وفاقی وزیرتعلیم پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی اہم کانفرنس آج ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کے بعد دوپہر 12:30 بجے پریس کانفرنس کروں گا۔

 دوسری جانب میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزپہلے ہی ‏صوبوں ‏کوارسال کردی گئی ہے جس میں پہلی تجویزتعلیمی اداروں کو 24 نومبرسے 31 جنوری تک بند کرنے، دوسری تجویزنومبرسے پرائمری سکولز بند کردئیے جائیں جب کہ تیسری تجویزمیں ‏2 دسمبرسے مڈل اسکولزبند کرنے کا کہا گیا ہے۔
تجاویزمیں مزید کہا گیا کہ ‏15 دسمبر سے ہائرسیکنڈری اسکولزکے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک ‏دیا ‏جائے، اساتذہ کو اداروں میں بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی ‏جائے۔ مقامی طورپرانتظامات کئے جائیں، ٹیلی اسکول، ٹیلی ریڈیو سمیت آن لائن ‏ایجوکیشن ‏سسٹم کو لاگو کیا جائے۔